Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

طیارہ تقریباً 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا
شائع 15 اکتوبر 2023 03:16pm

ایئر انڈیا کی دبئی سے بھارتی جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، اور طیارہ 2 گھنٹے تک جناح ایئرپورٹ پر موجود رہا۔

ایئر انڈیا کی دبئی سے امرتسر کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، اور طیارہ تقریباً 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود رہا۔

ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود بلوچستان میں کوہ پتندر کے قریب طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خرا ب ہوگئی۔

بھارتی پائلٹ نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، جس پر پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

بوئنگ 737 طیارے نے دوپہر 12 بجکر 19 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، اور سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کو طبی امداد دی، جس کے بعد طیارہ دو بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے امرتسر کے لئے ٹیک آف کر گیا۔

karachi airport

Air India Express landing at Karachi Airport

Air India Express

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div