Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

پالک پورا ہفتہ ترو تازہ رکھنے کے 4 آسان طریقے

یہ سبزی پتے مرجھانے پراپنا ذائقہ تیزی سے کھو دیتی ہے
شائع 05 مارچ 2024 10:04am
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کیلئے ہرطرح سے مفید ہے، چونکہ یہ غذائیت سے بھرپورہوتی ہیں اس لیے انسانی صحت کو بہش بہا فوائد فراہم کرتی ہیں۔

سبزیوں خصوصاً پتوں والی سبزیوں کا استعمال بھی بہت سے فوائد لیے ہوئے ہیں۔

انہی سبزیوں میں سے ایک پالک اپنے منفرد ذائقے اور فوائد کے لیے مشہور ہے۔ پالک ساگ، پالک پنیر، دال پالک اور پالک پکوڑے سبھی کو بھاتے ہیں کیونکہ یہ سبزی ان ڈشز کو ایک منفرد ذائقہ دیتی ہے۔

گھریلو خواتین پالک کی تازگی کو دیرپا تازہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، کیونکہ جیسے جیسے پالک باسی ہوتی جاتی ہے، اپنا ذائقہ کھونے لگ جاتی ہے۔

پالک کو تازہ رکھنے کے لیے تجاویز

خواتین کیلئے پالک کو دیرپا تازہ رکھنے کیلئے چند مفید تجاویز دی گئی ہین جن کی مدد سے وہ اس کی تازگی برقرار رکھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

وزن کم کرنا ہے تو کھیرے کو ایسے کھائیں

سلاد کے پتوں کو ترو تازہ رکھنے کا آسان ترین طریقہ

چھوٹے بچوں کو تندرست وتوانا رکھنے کے لیے کیا کھلانا چاہیئے

پالک کے ہتوں کو لپیٹیں

پتوں والی سبزیوں کے خراب ہونے کی عام وجہ نمی ہے، لہٰذا پالک کواسٹور کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتے خشک ہوں۔

گیلے یا خراب پتوں کو پھینک دیں، اس کے بعد پالک کو کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ اس سے اس کی تازگی برقرار رہے گی۔

اخبار کا استعمال کریں

پالک خریدتے وقت اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ آپ اچھے پتوں والی پالک خریدیں، پالک کو اسٹور کرنے کیلئے پہلے پتوں کو اخبار پر پھیلادیں۔

پھر انہیں لپیٹیں، لپیٹے ہوئے پالک کو زپ لاک بیگ میں رکھ کر اس کو ٹائٹ بند کردیں۔

اس بیگ کو فریج میں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، یہ طریقہ آپ کے پالک کو پورے ہفتے تازہ رکھے گا۔

بند کنٹینر میں اسٹور کریں

اگر آپ پالک کو اسٹور کرنے کیلئے بند کنٹینر کا انتخاب کرتے ہیں تو اسے اسٹوریج سے پہلے دھونے سے گریز کریں۔

دھونے کے بجائے پالک کے پتوں کو الگ کرکے بند کنٹینر کے اندر ململ کا کپڑا پھیلائیں، پالک کے پتوں کو احتیاط سے کپڑے کے اندر لپیٹیں اور کنٹینر کو بند کردیں۔

پھلوں سے دور رکھیں

سیب، کیلے اور کیوی جیسے پھل چونکہ ایتھائیلین گیس (ethylene gas) خارج کرتے ہیں، جو پھلوں اور سبزیوں کو قدرتی طور پر پکنے میں مدد کرتی ہے۔

پالک کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ایتھائیلین گیس پیدا کرنے والے رسیلے پھلوں سے دور رکھیں۔

فریز کریں

پالک کے پتوں کو دیرپا تازہ رکھنے کیلئے اس کو فریز کرلیں۔ سب سے پہلے پالک کے پتوں کو الگ کریں، انہیں کاٹ لیں اور انہیں زپ لاک بیگ میں رکھ کر فریزر میں رکھ لیں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

Spinach

freshness

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div