Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

نگراں وزیرخارجہ سعودی عرب سے چین پہنچ گئے

جیلیل عباس جیلانی چینی صدر کے ساتھ میٹنگ میں نگراں وزیراعظم کی معاونت کریں گے
شائع 19 اکتوبر 2023 02:46pm

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سعودی عرب سے چین پہنچ گئے،جلیل عباس نے گزشتہ روزجدہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

پاکستانی وزیرخارجہ چین کے صدر کے ساتھ میٹنگ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدراور نگراں وزیراعظم کی ملاقات آج سہ پہرہوگی، ملاقات میں سی پیک کےدوسرے فیز پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خصوصی اقتصادی زونز، چین سے انڈسٹری کی پاکستان ری لوکیشن جیسے اہم امور زیربحث آئیں گے، اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور فلسطینی پر اسرائیلی مظالم سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔

چینی صدرسے ملاقات کے بعد انوارالحق کاکڑ شن جیانگ پہنچیں گے، وہ ارمچی کی جامع مسجد میں کل نماز جمعہ ادا کریں گے۔

JALIL ABBAS JILANI