Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت کی ایک اور لڑائی کی ویڈیو سامنے آگئی

شہری نے مجھے بلاوجہ گالی دی، شیر افضل مروت
شائع 19 اکتوبر 2023 03:28pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی اب عام شہری سے لڑائی سامنے آئی ہے، جس میں وکیل کا کہنا ہے کہ شہری نے مجھے بلاوجہ گالی دی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی نجی ٹی وی شو میں ن لیگ کے رہنما افنان اللہ خان کے بعد اب ایک شہری سے لڑائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

سپریم کورٹ کے گیٹ کے باہر وکیل شیر افضل مروت کی شہری سے ہاتھا پائی ہوئی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ گتھم گتھا ہے اور شہری کو شیرافضل کے علاوہ ایک اور شخص اور ساتھ کھڑا ایک وکیل بھی تھپڑ اور لاتیں مار رہا ہے، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرادیا۔

لڑائی کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہری نے مجھے بلاوجہ گالی دی، میں اس شخص کو نہیں جانتا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان معروف اینکر و صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔

پروگرام میں تلخ کلامی ہوئی اور شیر افضل مروت نے افنان اللہ کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑا اور دونوں اسٹیج کی دوسری جانب گر گئے۔

لڑائی کے حوالے سے جاوید چوہدری کی آج نیوز سے بات

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے بتایا کہ لائیو شو کے دوران شیر افضل نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جارہانہ ہوگئے اور اس کے رد عمل میں جب افنان اللہ نے کچھ کہا تو عمران خان کے وکیل اپنی نشست سے کھڑے ہوکر لیگی رہنما کے قریب جا پہنچے۔

لڑائی کا احوال بتاتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ پہلا تپھڑ شیر افضل نے مارا تو افنان اللہ نے انہیں دھکا دیا اور دونوں زمین پر جاگرے جس کے بعد افنان اللہ نے پی ٹی آئی رہنما کو مکے رسیدے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل صورتحال میں مجھ سمیت پوری ٹیم نے افنان اللہ کو الگ کیا کیونکہ وہ شیر افضل مروت کو مار رہے تھے۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ لڑائی کے بعد جب شیر افضل مروت کو کرسی پر بٹھایا تو وہ کچھ کہہ نہیں پا رہے تھے اور حوش میں آنے کے بعد انہوں نے گالیاں دینا شروع کردیں، ہم نے اس کے باوجود بھی شیر افضل کو عزت کے ساتھ رخصت کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹر افنان اللہ سے ہاتھا پائی کے بعد پی ٹی آئی وکیل شیر افضل کا بیان سامنے آگیا

شو کا ویڈیو کلپ جاری کرنے سے متعلق جاوید چوہدری نے کہا کہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد چینل انتظامیہ نے ہاتھا پائی کی ویڈیو آن آئیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افنان اللہ کو اس فیصلے پر آمادہ کیا تاہم شیر افضل نے ایک رپورٹر اور پھر دوسرے چینل کو انٹرویو میں واقعے کا منظرنامہ پیش کیا، اس کے بعد میں نے اس ضمن میں اپنا ایک مختصر وی لاگ جاری کیا تھا۔

sher afzal khan marwat

Sher Afzal Marwat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div