Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

باپ کی بیٹی سے محبت ہر جاپانی فلم نے پاکستانیوں کو کیوں رلا دیا

کراچی میں دو روزہ "جاپانی فلم فیسٹیول"کا انعقاد
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 02:15am
Japanese Film Festival at Karachi Arts Council - Aaj News

کراچی آرٹس کونسل میں جاپانی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ،فیسٹیول کا آغاز باپ بیٹی کی محبت پر مبنی فلم ڈیڈ لنچ باکس سے کیا گیا ۔

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور جاپان قونصل خانے کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ”جاپانی فلم فیسٹیول“کا انعقادآڈیٹوریم میں کیا گیا جہاں دو روزہ فلم فیسٹیول میں تین فلموں کی اسکرینگ کی گئی۔

جاپانی فلم فیسٹیول میں معروف دانشور و ادیب انور مقصودنے خصوصی شرکت کی جبکہ فلم فیسٹیول میں قونصل جنرل جاپان ،قونصل جنرل ترکیہ ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

معروف دانشورو ادیب انور مقصودنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری صبح ہوسٹن کی فلائٹ ہے، میں صرف جاپان کی وجہ سے آیا ہوں، جاپانی فلم فیسٹیول ایک خواب کی طرح ہیں ایسے حالات میں فیسٹیول تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ جاپان کے ہدایت کاروں کا میں پرستار ہوں ،جاپان کی تمام فلمیں میرے پاس موجود ہیں ۔جاپان کی فلموں کو آسکر ایوارڈ مل رہے ہیں ۔

قونصل جنرل جاپان نے جاپانی فلم فیسٹیول کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے بے حدخوشی ہو رہی ہے بہت سارے پاکستانی جاپانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں دونوں ملکوں کے لیے ایسے فیسٹیول بہت ضروری ہیں فیسٹیول کے ذریعے ایک دوسرے کی ثقافت اور زبان سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

پاکستان جاپان کلچر ایوسی ایشن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ جاپان میں لنچ باکس تیار کرنے کی ایک خاص روایت ہے

فیسٹیول کے پہلے روز جاپانی فلم ”Dad’s Lunch Box“دکھائی گئی ۔جسے شائقین نے بے حدپسند کیا

جاپان میں دوپہر کے کھانے یا ’بینٹو باکس‘ تیار کرنے کی روایت بہت پرانی ہے تاہم فلم باپ بیٹی کی محبت نے شرکا کے دل جیت لیے ۔

فلم کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ طلاق یافتہ ایک باپ جس نے اپنی زندگی میں کبھی کھانا نہیں پکایا ہے اسے اپنی بیٹی کا لنچ تیار کرنا ہے۔

اس میں فلم کھانا پکانے اور گھریو تعلق کے بارے میں ایک جذباتی سی زندگی کی کہانی کو ڈرامائی طور پر بیان کیا گیا ہے ۔

Japanese film festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div