پاکپتن میں 45 ہزار کےعوض فروخت کی گئی بچی بازیاب

پولیس نے بازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردیا
شائع 20 اکتوبر 2023 01:00pm
تصویر: آرٹ ورک/ آج نیوز
تصویر: آرٹ ورک/ آج نیوز

پاکپتن میں 45 ہزار کےعوض فروخت کی گئی 12 سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ لڑکی اغواء کے بعد 45 ہزار روپے کےعوض فروخت کیا گیا تھا لیکن لاڑکانہ سے دو ماہ بعد لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکرجسم فروشی کرواتا تھا۔

مزید کہا کہ بازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہے۔

punjab

kidnapped