Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

ایلومینیئم فوائل مسئلوں سے نمٹنے میں آپ کا بہترین مددگار ہے

المونیم فوائل کا وہ استعمال جو آپ ابھی تک نہیں جانتے
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 05:47pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اکثر گھروں کے کچن کی دراز میں ایلومینیئم فوائل کا رول ضرور موجود ہوتا ہے جو کھانے کی پیکنگ یا اوون میں کچھ پکانے کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی ان ایلومینیئم ورق کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ٹوٹکے آزمائے ہیں جوآپ کے باورچی خانہ کی صفائی سے لیکرتیکنیکی مسائل کو حل کر نے میں مددگار ہوتے ہیں۔

یہاں ایلومینیم ورق کے استعمال کی کچھ ایسی تجاویزہیں جو آپ کے روزمرہ معمولات میں بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

برتنوں کی صفائی

اگر آپ کے پاس کوئی ایسا برتن موجود ہے جو جل گیا ہو یا دیر تک چولہے پر رہنے کے باعث کالا ہوگیا ہو تو ایسے میں اکثر اوقات، صابن اور ڈش واشنگ اسکرب گندگی سے چھٹکارا پانے کے لئے کافی نہیں ہوتےلیکن ایلومینیم ورق یہ کام کرسکتا ہے.

آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ تھوڑے سے پانی کے ساتھ جلے ہوئے برتن میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈالیں اورپھر اسے ایلومینیم فوائل سے صاف کرلیں یہ دھبے آسانی سے غائب ہو جائیں گے۔

بیماریوں میں مدد

اگر آپ سر درد، جوڑوں کے درد یا زکام میں مبتلا ہیں تو ایلومینیم فوائل اسکا بہترین حل ہے۔

پیروں کواس کے گرد لپیٹنے سے یہ مسائل غائب ہوجائیں گے۔ رات کو اپنے پیروں پرسوتے وقت لپیٹیں اور کچھ دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ درد یا سردی سب ختم ہو گئی ہے.

وائی فائی کو بہتر بنانا

وائی فائی کے سگنلز صحیح نہ آرہے ہوں تو المونیم فوائل آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

سست رفتار انٹرنیٹ کو تیز کرنے کے لیےالمونیم فوائل کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے روٹر کے پیچھے رکھ دیں۔ یہ ان تمام سگنلز کو پکڑتا ہے جوغلط سمت میں جا رہے ہیں۔

باربی کیو گرل کو صاف کرنا

باربی کیو شروع کرنے سے پہلے اس کے گرل کی صفائی ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ ایلومینیم ورق استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے بہت آسان ہے آپ کو بس ایلومینیم ورق کے کچھ ٹکڑوں کی مدد سے جلے ہوئے حصہ کو صاف کرنا ہے آپ دیکھیں گے کہ سارے جلے ہوئے ٹکڑے اسانی سے اترجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایلومینیم فوائل دانتوں پر لپیٹیں اور پھر کمال دیکھیں۔۔۔

پلاسٹک کی اشیاء سے اسٹیکر کی باقیات ہٹانے کے آسان طریقے

وِکس ویپورب کئی مسائل کا جادوئی حل

قینچی کو تیز کرنا

اگر اپ کی قینچی کی دھار کم پر گئی ہے تو اس کے لیے آپ کو صرف ایلومینیم فوائل کے یک ٹکڑے کی ضرورت ہے۔ اسے کئی پرتوں میں لپیٹ لیں (تقریبا 8 پرتوں میں) اس کے بعد اپنی قینچی سے کچھ بار کاٹیں یہ فوری طور پر تیز ہوجائے گی۔

جلدی سے استری کرنا

ایلومینیم فوائل تیزی سے استری کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ آپ کو صرف اپنے آئرننگ بورڈ سے کور ہٹاکربورڈ کو ایلومینیئم ورق سے ڈھانپنا ہے۔ اور کور کو واپس رکھیں آپ دیکھیں گے کہ استری کی گرمائش کا عمل بہت تیزہوگیا ہے ۔

گاڑی کی چابیوں کی حفاظت

آج کل تقریبا ہرکسی کے پاس کار کی چابیاں ہوتی ہیں جو آپ کو دور سے اپنی گاڑی کو ان لاک کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ لیکن یہ سگنل اتنا مضبوط نہیں ہوتا اور صرف چند قدم کے فاصلے سے کام کرتا ہے۔

کچھ ہوشیارچوروں نے چابیوں کو ہیک کرنے اورسگنل کے راستے کو مضبوط بنانے کا ایک طریقہ تلاش کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کی گاڑی کو بہت دورسے ان لاک کرلیتے ہیں ۔ گاڑیوں کو چوری سے بچانے کے لئے آپ اپنی چابیوں کو ایلومینیم ورق میں لپیٹ دیں، یہ ایسے تمام سگنلز کو روکتا ہے۔

صحت

lifestyle

iron

Wi Fi

utensils

BarBQ Grill

Scissor sharpness