Aaj News

جمعہ, جولائ 19, 2024  
12 Muharram 1446  

امریکا: بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج، مودی سرکار پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

سکھ برادری نے خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے
شائع 22 اکتوبر 2023 12:45pm

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی ساتھ ہی مودی سرکار پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین احتجاج میں شریک تھے، جہاں پر سکھ برادری کی جانب سے خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین مطالبہ کیا کہ امریکا مودی حکومت پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کرنے پر دباؤ ڈالے۔

احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل حمایت کرنے کے ساتھ ہی کینیڈا میں قتل کیے جانے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

USA

Sikh Protest

Hardeep Singh Nijjar