Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہوں گا، عثمان خالد بٹ

اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں، اداکار
شائع 28 اکتوبر 2023 11:26pm

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دردناک موت کا دن دیکھیں اور تب تک زندہ رہیں۔

پاکستانی اداکار عثمان خالد نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے ۔

اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی ۔

مختلف ممالک میں آج بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے، شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنے اور انسانی جانوں کو بچانے کا مطالبہ کیا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اموات کی تعداد 7 ہزار 650 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز جاری ہونے والی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق تین ہفتے قبل اسرائیل کی بمباری شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں اموات کی تعداد 7650 تک پہنچ گئی ہے جن میں ہزاروں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

osman khalid butt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div