Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

عام انتخابات کی تیاری، بلاول 15 نومبر کو خیبرپختونخوا جائیں گے

نواب شاہ میں آصف زرداری سے کارکنوں اور کراچی میں بلاول سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
شائع 30 اکتوبر 2023 11:44pm
عام انتخابات کی تیاری، بلاول 15 نومبر کو خیبرپختونخوا جائیں گے۔ فوٹو ــ فائل
عام انتخابات کی تیاری، بلاول 15 نومبر کو خیبرپختونخوا جائیں گے۔ فوٹو ــ فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے، اس دوران وہ مختلف اضلاع میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گی۔

بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز 15 سے 19 نومبر کے دوران پشاور، کوہاٹ، ملاکنڈ، ابیٹ آباد اور مردان میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرکے کریں گے۔

کراچی میں بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں شازیہ مری،اویس شاہ عدیل اختر شیخ اور دیگرشامل تھے۔

دوسری طرف نواب شاہ زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری سے کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منورتالپور،علی حسن زرداری، طارق آرائیں اور ستارکیریو بھی موجود تھے۔

آصف زرداری کو کارکنوں نے انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں، سابق صدر نے کارکنوں کی تجاویز کو غور سے سنا۔ اور کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت یہ ہے کہ عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف مری سے لاہور پہنچ گئے، پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

سردار اختر مینگل کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آصف زرداری نے مزید کہا کہ جیالے بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گی۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div