Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کتنے رن سے جیتنا ضروری ہےَ؟
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 09:03am

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 اکتوبر بروز ہفتہ بنگلورو میں مدمقابل ہوں گی، اس میچ میں پاکستان کا جیتنا ضروری ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، نیدرلینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ ویں، بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈ کپ میں اپنے بقیہ 2 میچ کھیلنے ہیں۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا اور 11 اکتوبر کو آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچ جیتنا ضروری ہیں جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچ ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ہفتے کو بنگلور میں ہونے والے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپرلے جائے گی۔

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج اگر کچھ یوں ہوئے تو گرین شرٹس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

میچ 33: بھارت بمقابلہ سری لنکا ( بھارت کی جیت)

میچ 34: افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز (افغانستان کی جیت)

میچ 35: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( پاکستان کی جیت)

میچ 36: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ( آسٹریلیا کی جیت)

میچ 37: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا (بھارت کی جیت)

میچ 38: سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش ( سری لنکا کی جیت)

میچ 39: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان ( آسٹریلیا کی جیت)

میچ 40: انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ( انگلینڈ کی جیت)

میچ 41: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ( سری لنکا کی جیت)

میچ 42: جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان (جنوبی افریقا کی جیت)

میچ 43: بنگلا دیش بمقابلہ آسٹریلیا (آسٹریلیا کی جیت)

میچ 44: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( پاکستان کی جیت)

میچ 45: بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز (بھارت کی جیت)

اگر ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کے نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق آئے تو بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا جبکہ جنوبی افریقا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگا۔

اسی طرح آسٹریلیا بھی14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی

تاہم بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن 2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup semi final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div