Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

افغان مہاجرین کو زبردستی نکالنے کا تاثرغلط ہے، جان علی اچکزئی

غیرقانونی رہنے والوں کو سزا دی جاتی ہے، پاکستان عزت کیساتھ بھیج رہا ہے، وزیر اطلاعات
شائع 03 نومبر 2023 03:33pm
تصویر:  — اے پی پی/ فائل
تصویر: — اے پی پی/ فائل

نگراں وزیر اطلاعات جان علی اچکزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین کو زبردستی نکالنے کا تاثرغلط ہے۔

پریس کانفرس کرتے ہوئے جان علی اچکزئی نے کہا کہ افغانستان کے وزیر دفاع کی بے جا تنقید ںلاوجہ ہے، غیر قانونی رہنے والوں کے لئے دوسرے ممالک میں سزا دی جاتی ہے، پاکستان عزت کے ساتھ بھیج رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو روانہ کرنا پاکستان کا حق ہے، احترام کیا جارہا ہے، آرمی چیف کے وژن کے مطابق واپس بھیجا جارہا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئٹہ میں 40 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے ہیں، نادرا ایک لاکھ کے قریب جعلی شناختی بلاک کرچکا ہے، اب تک 50 ہزار افراد رضا کارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں۔

کمشنرکوئٹہ کا کہنا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار افراد کو بیجھا جارہا ہے۔

جان علی اچکزئی نے کہا کہ پولیس نے اگر اختیارات کا غلط استعمال کیا، تو پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، جو بھی غیر قانونی تارکین وطن ہے بلا امتیاز کاروائی ہوگی، جعلی پاسپورٹ بنانے والون کا بھی محاسبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے، افغان مہاجرین کو زبردستی نکالنے کا تاثرغلط ہے۔

Illegal Afghan Residents

Jan Achakzai

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning