Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئیں، افغان مہاجرین کی اپنے سفیر سے گفتگو

رقم اور جائیداد کی منتقلی سمیت یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھاتے رہیں گے، افغان سفیر
شائع 04 نومبر 2023 11:22am
فوٹو — افغان سفاتخانہ
فوٹو — افغان سفاتخانہ

پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین نے اپنے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ہولڈنگ کیمپوں میں سہولتیں بہتر ہوگئی ہیں لیکن اب بھی پارکنگ کے مسائل ہیں۔

پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب کی قیادت میں وفد نے افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔

افغان سفارتخانے کے مطابق سردار احمد شکیب نے طورخم کے دورے پر افغان حکام کے علاوہ مہاجرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

افغان مہاجرین نے پاکستان میں تعنات سفیر سے کہا کہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے انخلاء کے لیے کچھ سہولیات موجود تھیں لیکن اب بھی پارکنگ میں بہت سے مسائل ہیں۔

بعدازاں افغان سفیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی واپسی کا عمل آسان ہونا چاہئے جب کہ رقم اور جائیداد کی منتقلی سمیت یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ڈی لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جا رہی ہے جنہیں پاکستان سے ان کے ممالک منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بعض غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی بھی قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

afghanistan

Illegal Afghan Residents

Torkham

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div