Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری جاری، موسم خوشگوار

بارش کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطلی
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 09:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، برسات کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطلی ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری اور برف باری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، خیبر، نوشہرہ، مردان، چارسدہ صوابی، سوات اور مالاکنڈ سمیت متعدد اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

خیبر کے جمرود اور باڑہ تحصیلوں ژالہ باری ہوئی جبکہ سوات میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

اپر اور لوئرچترال میں بارش اور سیزن کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے، برفباری کی وجہ سے سرد ہوائیں بھی چل پڑی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اب آسمان پر بادلے چھائے ہوئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانوں علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے تاہم ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش، برفباری اور تیز ہواؤں کیساتھ سردی میں اضافہ ہوگا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد

جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں پہلی بارش کے ساتھ ہی سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں موسم نے انگڑائی لی جہاں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں اثراندازہورہا ہے جوکہ کل جمعہ کی دوپہر تک موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش، برفباری اور تیز ہواؤں کے ساتھ سردی میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

گھوٹکی اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی برسات ہوئی، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار اور بجلی معطل ہوگئی۔

بارش کے بعد آسمان پر چھائے اسموگ کے بادل صاف ہوگئے۔

لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ہواؤں اور بارش کے باعث موسم تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبےکےجنوبی اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، صوبے میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹےتک جاری رہے گا۔

ادھر مظفرآباد شہر میں اچانک بارش سے موسم سرد ہوگیا، آسمان پر چھائیں کالی گھٹائیں برس پڑیں، جس سے شہر اور نواحی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے، سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانوں علاقوں میں بارش کی پیشگوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

چترال، بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سرد ہوائیں چلنے لگیں

بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

گزشتہ روز پشاور، چترال اور مہنمد کے بعض علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جبکہ روز چترال میں 2 ملی میٹر پشاور اور مہنمد میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔

KPK

peshawar

rain in kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div