Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، ذکاء اشرف آئندہ ہفتے قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے

ملاقاتوں میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں بارے مشاورت کی جائے گی
شائع 11 نومبر 2023 09:54pm

بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف آئندہ پیر سے سابق کرکٹرز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں بارے مشاورت کی جائے گی۔

سابق کرکٹرز سے قومی ٹیم کی تشکیل اور دورہ آسٹریلیا سے قبل کپتان تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے والے کرکٹرز بارے حکمت عملی اور قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل میں فرنچائزر کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے بعد کی صورتحال پر غور بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ: بابر اعظم نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023