Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر، 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

100انڈیکس 1000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 56 ہزار 433 کی بلند سطح پر پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 03:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 56 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل طے کرلی کرلیا ہے، اور 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

پیر کے روز کاروبار کے شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس نے 56 ہزار کی حد بھی عبور کرلی۔

بعد ازاں 100انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 56 ہزار 433کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Pakistan Stock Exchange (PSX)