Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

سردیوں میں خشک جلد پر ’بالائی‘ کا استعمال یہ فوائد دے سکتا ہے

بالائی نہ صرف چائے اور میٹھے کا مزہ دوبالا کرتی ہے بلکہ جلد کیلئے بھی مفید ہے
شائع 16 نومبر 2023 03:51pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

موسمِ سرما میں خشک جلد سے ہر خاتون ہی پریشان دِکھائی دیتی ہیں، کیونکہ خشک جلد چہرے پر جلن کا سبب بنتی ہے۔

موسمِ سرما کا درجہ حرارت جلد کو خشک کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خواتین جلد کو نم کرنے کے مقصد کیلئے مؤسچرائزر پر ایک خطیر رقم خرچ کردیتی ہیں۔

جلد کو نم کرنے کیلئے خواتین بالائی کا بھی استعمال کرسکتی ہیں، بالائی نہ صرف چائے اور میٹھے کا مزہ دوبالا کرتی ہے بلکہ یہ چہرے کی جلد کیلئے بھی مفید ہے۔

ہفتے میں تین بار بالائی کو چہرے کی جلد پر لگانا آپ کی جلد کو یہ فوائد دے سکتا ہے۔

جلد کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے

سردیوں کے موسم میں خشک جلد پر بالائی لگانا ایک بہترین ٹوٹکہ ہے۔ اس میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو نہ صرف ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ اسے نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔

مزید پڑھیں:

[موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز][1]

[بالوں کو ڈائی کرنے والی خواتین خبردار رہیں][2]

[بڑھتی عمر کی خواتین توانائی بحال رکھنے کے لیے غذا میں تبدیلی لائیں][3]

جلد کی صفائی کرتی ہے

بالائی کو جلد کے لئے ایک کلینزر کہا جاتا ہے، یہ مساموں کو کھولتے ہوئے جلد پر موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔

جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتی ہے

جلد کی دیکھ بھال میں بالائی کا استعمال جلد کے مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔ بالائی سے جلد کو ایکسفولیٹ کرنا آپ کو نرم اور خوبصورت جلد دے سکتا ہے۔

جلد کو لچکدار بناتی ہے

لچکدار جلد جھریوں، باریک لکیروں اور بڑھاپے کی دیگر علامات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ملائی میں موجود لیکٹک ایسڈ، پروٹین اور وٹامن جلد کی لچک کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتے ہیں۔

Women

lifestyle

Beauty Hacks

Beauty Tips

skincare

tips

care

Malai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div