Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوئٹہ: منی چینجز میں 18 لاکھ کی ڈکیتی، دو ڈاکو پولیس اہلکار نکلے

گرفتاراہلکار معطل، محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ
شائع 24 نومبر 2023 08:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوئٹہ کے وسط میں شارع اقبال پر واقع منی چینجز سے مسلح ڈاکوؤں نے 18 لاکھ روپے لوٹ لیے جن میں ایک پکڑا گیا ڈاکو پولیس اہلکار نکلا۔

پولیس کے مطابق شارع اقبال پر واقع منی چینجز سینٹر میں چار مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور ایک دکان میں گھس کر اپنے آپ کو ایف آئی اے افسران و اہلکار ظاہر کرتے ہوئے تعارف کرایا اور دکاندار کو خاموشی سے رقم حوالے کرنے کا کہا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان دکاندار کو انکار کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے تاہم ڈاکو وہاں سے 18 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ دکانداروں تاجروں نے بھاگنے والوں میں سے ایک کو پکڑ لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کے مطابق پکڑے جانے والا ڈاکو ملزم اقبال ان ڈیوٹی پولیس حوالدار اور تھانہ خالق شہید میں بطور ہیڈ محرر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جب کہ فرار ہونے والوں میں ایک اور پولیس اہلکار اور دو سویلین شامل ہیں۔

پکڑے جانے والے ملزم کی تاجروں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کو واردات کی اطلاع دے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ جواد طارق مہناس نے آج نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی اور جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں کالی بھیڑوں کے لئے بالکل کوئی جگہ نہیں، فی الحال گرفتار ہونے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا جب کہ دوسرے اہلکار کے خلاف گرفتاری کے بعد محکمانہ انکوائری کی جائے گی۔

بلوچستان

quetta

Dacoits

quetta police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div