Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 27 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا
شائع 24 نومبر 2023 08:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 14 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 27 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی

100 انڈیکس 291 پوائٹس اضافے سے 59 ہزار 191 پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ روز 58 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div