Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں درجنوں نوجوان گھس گئے

نوجوان کرکٹرز کو باہر نکالنے کیلئے اسٹیڈیم انتظامیہ وکٹیں اٹھا لیں
شائع 24 نومبر 2023 02:51pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران بڑی تعداد میں نوجوان کرکٹرز گراونڈ میں داخل ہوگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لٸے جاری قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ کی اس وقت دوڑیں لگ گٸیں جب صبح سے انتظار میں کھڑے نوجوان کرکٹرز قومی ہیروز سے ملنے گراونڈ کے اندر داخل ہوئے۔

اس وقت پی سی بی منینمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی قومی کرکٹرز کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ہزاروں کی تعداد میں داخل ہونے والے نوجوان کرکٹرز کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے لئے اسٹیڈیم انتظامیہ کے علاوہ منیجر کو بھی وکٹوں کا سہارا لینا پڑ گیا۔

باہر نکالے جانے والے نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی کرکٹرز سے ملاقات کرنے کا کہہ کر صبح سے بلالیا گیا، ملاقات نہ ہونے پر ہم اندر آئے، ہمارے ساتھ زیادتی کی گٸی، ہم صبح سے کھڑے تھے۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team

Pindi Cricket Stadium