Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بینائی کو بہتر بنانے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کریں؟

آنکھوں کی ورزش آنکھوں کے لئے ضروری آنسو کی فلم کی پیداوار کو بڑھاتی ہے
شائع 24 نومبر 2023 07:52pm
تصویر-بئیواسپیکٹرم انڈیا
تصویر-بئیواسپیکٹرم انڈیا

آنکھوں کی بیماریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی روٹین میں کچھ ایسی ورزشوں کو شامل کر لیں جو آنکھوں کے تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ورزش آپ کی آنکھوں پر بھی اچھے اثرات ڈالتی ہے۔ باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کے صحت پر بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔

ورزش آپ کی آنکھوں کے لئے ضروری آنسو کی فلم کی پیداوار کو بڑھاتی ہے جو کہ آپ کی آنکھوں کی نمی کو برقرار رکھنے اور کورنیا کی حفاظت کے لئے اہم ہے۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق’ معمول کی ورزش میں مشغول ہونے سے نہ صرف ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے مختلف بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ یہ آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم ہے۔

نابینا پن کی روک تھام کے بین الاقوامی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں 285 ملین افراد مختلف درجے کی بینائی کی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔ جن میں سے 39 ملین افراد مکمل طور پر نابینا پن کا شکار ہوتے ہیں۔

ورزش آنکھوں کے آرام میں اضافہ کرتی ہے اور خشک آنکھوں کی تکلیف میں باقاعدگی سے ورزش اس مسئلے کو کم کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

آنکھوں کے مسلز کو مضبوط کر نے کے لئے ان باتوں پر عمل کریں

دھوپ سے بچائیں

اپنی آنکھوں کو نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں (یو وی) سے بچانے کے لئے ہمیشہ باہر جانے سے پہلے دھوپ کا چشمہ پہنیں۔

تمباکو نوشی سے اجتناب

تمباکو نوشی نہ صرف پھیپھڑوں کی صحت کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے بلکہ آنکھوں کو شدید نقصان اور اندھے پن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

خاندانی تاریخ (موروثی)

احتیاطی اقدامات میں فعال ہونے کے لئے آنکھوں کی بیماری کی کسی بھی خاندانی تاریخ کے بارے میں ضرور معلومات رکھیں اکثر یہ کسی کمزوری کی وجہ بھی ہو سکتی ہے جو کہ خاندانی ہو۔

آنکھوں کو کچھ دیر بند رکھیں

کام کے دوران تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کو آرام دیں اور چند لمحوں کے لئے آنکھوں کو بند رکھیں اس سے آنکھ کے پردے پر مستقل کام کرنے کا زور نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں

بینائی بہتر بنائیں ، چشموں کو کہیں بائے بائے

آنکھوں کی متعدی بیماری سے محفوظ رہنا سیکھیں

’دنیا کی سب سے بڑی بے وقوفی‘: آنکھ میں دوائی کے بجائے ”سُپر گلو“ کے قطرے ڈال لیے

آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ

بصارت کے مسائل کے علاوہ بھی 40 سال کی عمر میں آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ کرائیں جس کے بعد 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ایک سے دو سال میں معائنہ ضروری ہے۔

آنسوؤں یا آنکھوں میں موجود پانی کی ناکافی پیداوار تکلیف دہ نتائج کا باعث بن سکتی ہے جوکہ آنکھوں کی سوزش، کورنیا کی بیماری، دھندلی بینائی اور خشکی کا باعث ہو سکتی ہے۔

مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ بار ورزش کرتے ہیں ان میں آنسو کی پیداوار اور معیار بہتر ہوتا ہے۔

صحت

Smoking

lifestyle

Exercise

eye care

Ultraviolet Rays

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div