Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

یوٹیوب چینل کے ذریعے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخ

ملزم اپنے یوٹیوب چینل پرفحش اورغیر اخلاقی گفتگو اپلوڈ کرتا تھا
شائع 24 نومبر 2023 07:41pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

راولپنڈی بینچ نے یوٹیوب چینل کے ذریعے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی، ملزم اپنے چینل پر فحش اورغیر اخلاقی گفتگو اپلوڈ کرتا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آن لائن ہراسمنٹ میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کردی ہے، ملزم نے آن لائن ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کیلئے یوٹیوب پر چینل بنایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نعمان سلیم کی ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سے ضمانت کی درخواست منسوخ ہوئی تھی، جس کے بعد انسپیکٹر ملک اویس نے ملزم کو 20 ستمبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے آن لائن ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے لئے یوٹیوب پرچینل بنایا ہوا تھا، اور اس نے شکایت کنندہ کو یوٹیوب پر جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، ملزم اپنے یوٹیوب چینل پرفحش اورغیر اخلاقی گفتگو اپلوڈ کرتا تھا۔

rawalpindi

Lahore High Court

black mailing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div