Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میں شام اور رات کو مزید بارش کی پیشگوئی، موسم مزید سرد

بارش کا یہ سسٹم آج بھی کراچی کی حدود میں رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 26 نومبر 2023 09:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم آج بھی کراچی کی حدود میں رہے گا، اور آج شام اور رات کو شہر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں رات گئے تک ہونے والی بارش کاسلسلہ تھم گیا ہے، تاہم شہر میں ہونے والی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، اور آج شہر کا درجہ حرارت30 سے 32 ڈگری تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام اور رات کے اوقات میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سسٹم آج بھی شہر کی حدود میں رہے گا جس کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے، اور شہری اس سہانے موسم کا مزہ لینے صبح سویرے ہی سمندر پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سردی کو خوش آمدید کہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کل رات کی بارش سے کراچی میں بھی سرد موسم کاآغاز ہوگیا ہے، شہر میں پورا سال موسم تقریباً گرم ہی رہتا ہے، اور ٹھنڈ کچھ دنوں کے لئے ہی آتی ہے، اس لئے اس موقع کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

Rain

Karachi Rain

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div