Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ، جہانگیر ترین نے بھی ’نیا پاکستان‘ بنانے کا وعدہ کرلیا

سیاست میں آنے کا قدم سوچ سمجھ کراٹھایا، جہانگیر ترین
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 07:39pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب آگے دیکھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے بھی نیا پاکستان کا نعرہ لگا دیا۔

کامونکی میں جلسے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے ایک سیاست دان کا ساتھ دیا، میرا تعلق ایک سیاسی خاندان سے نہیں ہے، سیاست میں آنے کا قدم سوچ سمجھ کراٹھایا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملک کو ٹھیک کریں گے اورعوام کے حالات بدلیں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، انشاءاللہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محنت کرکے ایمانداری سے یہاں سے پہنچے ہیں، ہم نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے، ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ہم اس ملک کے حالات ٹھیک کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں خاندانی طور پر زمین دار نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدلے گا۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ لوگوں کے لیے یہاں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، ہماری حکومت آئی تو کامونکی کو ماڈل شہر بنائیں گے، یہاں انٹرچینج کا مسئلہ ہے اس کاافتتاح کریں گے،یہاں اچھے اسپتال بنائیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ابھی لوگ آپ کے پاس آئیں گے تو تسلیاں دیں گے، شہر میں بہت گند ہے، سٹرکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 18 مہینے کی حکومت کے کارنامے یاد ہیں نا، ہم باریاں لینے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے، ہمیں بھی نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا، لیکن دونوں وزرائے اعلیٰ نالائق اور کرپٹ تھے، پنجاب میں کوئی ڈی سی یا کمشنر پیسے کے بغیر نہیں لگتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا حکومت سے نہیں نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی ہے تو وہ اچھی قیادت کی ہے، قائداعظم جیسا لیڈر دوبارہ آجاتا تو آج ملک ایسا نہ ہوتا۔

علیم خان نے کہا کہ سندھ میں حالات انتہائی برے ہیں۔

Jahangir Tareen

kamonki

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

aleem khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div