Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

گوگل نے یوٹیوب پلے ایبل لانچ کردیا، یہ کیا ہے اور رسائی کیسے ملے گی

یوٹیوب پلے ایبلز کے بارے میں سب کچھ جانیے
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 12:36pm

گوگل نےصارفین کے لیے پلے ایبلز متعارف کروادیا، یہ ایک دلچسپ خصوصیت ہے جو گیمنگ کو براہ راست ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرلاتی ہے۔

گوگل کی جانب سے مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پرویب سائٹ یا ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے۔۔

یہ پیشکش فی الحال یوٹیوب پریمیم صارفین کے لیے خصوصی ہے۔

یوٹیوب پلے ایبلز کیا ہے

یہ نیا فیچر صارفین کو علیحدہ ایپس کی ضرورت کے بغیر مختلف گیمز تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ فون پرغیر ضروری ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے بچاتے ہوئے صارفین کو پہلے سے بڑھ کر یوٹیوب سے منسلک رکھے گا۔

پلے ایبلز صارفین کو براہ راست یوٹیوب ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر مختلف گیمز کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور پلیٹ فارم پر آسانی سے شیئر کیے جانے والے گیمز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

دستیاب ابتدائی کھیلوں میں سے ایک مشہورو معروف ’اینگری برڈز: شو ڈاؤن‘ ہے جو صارفین کیلئے انٹرایکٹو امکانات پلے ایبلز یوٹیوب پر لاتا ہے۔ یہاں برین آؤٹ اور ڈیلی کراس ورڈ یا ایکشن سے بھرپور مہم جوئی جیسے سکوٹر ایکسٹریم اور کینن بالز تھری ڈی جیسی پہیلیاں بھی موجود ہیں۔

یوٹیوب پلے ایبلز تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

یوٹیوب پلے ایبلز تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور یوٹیوب پریمیم صارفین کے لیے یہ عمل اوربھی آسان ہے۔

صارف کو صرف یوٹیوب ایپ پر جانے اور پروفائل سیکشن پر جانے کی ضرورت ہے۔ جہاں انہیں ”پریمیم فوائد“ سیکشن ملے گا ، بس اس پر کلک کریں۔

”تجرباتی نئی خصوصیات کی کوشش کریں“ پر دوبارہ ٹیپ کریں اور آپ کا لاگ ان مکمل ہوجائے گا۔ جن لوگوں کو ابھی تک یہ موصول نہیں ہوا ہے انہیں اپ ڈیٹ کے خود تک پہنچنے کے لیے مزید کچھ ہفتوں کا انتظار کرنا چاہئیے۔

یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم پر موبائل ایپس کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

پلے ایبلز کا تجربہ 28 مارچ تک جاری رہے گا۔ اگرچہ گوگل کی جانب سے مکمل رول آؤٹ کے لئے صحیح لانچ کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے ، لیکن قوی امکان ہے کہ پلے ایبلز کی مستحکم شکل 2024 کی پہلی ششماہی تک دستیاب نہیں ہوگی۔

فی الحال آزمائشی مرحلے میں حصہ لینے کا استحقاق خصوصی طور پر یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کو دیا گیا ہے ۔

youtube

google

YouTube Playables

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div