Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نواز شریف کو کلین چٹ مل جائے گی، لطیف کھوسہ کا فیصلے سے قبل بڑا دعویٰ

ن لیگی قائد کو اقامے پر نہیں ان کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا، پی پی رہنما
شائع 27 نومبر 2023 03:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں کلین چٹ مل جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت عالیہ نے کہا ہے نواز شریف کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور میں فیصلہ بتا دیتا ہوں کہ بادشاہ سلامت کو کلین چٹ مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے کے بعد کہیں گے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنے، البتہ اس طرح سے بےگناہی ثابت نہیں ہوتی جب کہ عوام بھی اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ملک کو بہت لوٹا، انہیں اقامے پر نہیں نکالا گیا بلکہ وہ دس ولیئمز ہیں جن میں ان کے کالے کرتوت آشکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

پیپلز پارٹی کا نواز شریف کے دعوے پر تعجب کا اظہار

پی پی رہنما نے کہا کہ شریف برادران کے ان کرتوتوں میں لندن فلیٹس، حدیبیہ پیپر ملز، چھ آف شور شیل کمپنیاں، قاضی فیملی اکاؤنٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

latif khosa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div