Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنسز کی سماعت سے متعلق قواعد و ضوابط کا سرکلر جاری

کمرہ عدالت میں موبائل فون بجنے اور رش کے باعث تعداد کم کردی گئی
شائع 28 نومبر 2023 04:33pm
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل

نوازشریف کی ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر رجسٹرارآفس نے قواعدوضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا، جس کے تحت کمرہ عدالت میں موبائل فون بجنے اور رش کے باعث تعداد کم کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

نوازشریف کی اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی سےقبل سیکیورٹی انتظامات کے لئے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کمرہ عدالت میں موبائل فون بجنےاوررش کےباعث تعدادکم کردی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا، درخواست گزار کی قانونی ٹیم اور 25 رہنماوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 15 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

nawaz sharif returns 2023

Al Azizia Reference

Avenfield Apartments and Al Azizia references

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div