Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

بالوں کی نشوونما اور لمبائی بڑھانے کیلئے وِکس ایک بہترین آپشن

ویکس میں قابل ذکر اجزاء یوکلپٹس کا تیل ،کافور، مینتھول اور دیگر ضروری تیل خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں.
شائع 30 نومبر 2023 05:46pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

وِکس کو عام طور پر لوگ سینے میں تکلیف اور نزلہ زکام کی صورت میں راحت کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ آپ کے بالوں کے لیے کتنی مفید ہے؟

وکس میں بہت سے جلد کو ٹھنڈا کرنے والے اور آرام دہ اجزاء ہوتے ہیں جن میں اینٹی سیپٹک ، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے۔

عام طور پر اسے کھانسی، سینے کی تکالیف، گلے کی سوزش اور پٹھوں کے معمولی درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

وکس میں کچھ قابل ذکر اجزاء جیسے یوکلپٹس کا تیل، کافور، مینتھول اور دیگر ضروری تیل خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، یہ اینٹی مائکروبیل اثرات رکھتے ہیں، اور سوزش کو آرام دیتے ہیں۔

یہ اجزاء بالوں کی صحت پرمثبت اثر دکھا سکتے ہیں۔ اس ورسٹائل پراڈکٹ کو اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے معمول میں شامل کر کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

یہ تمام اجزاء بالوں پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتے ہوئے انہیں مضبوط بناتے ہیں اور خشکی کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔

کافور

کافور میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات خشکی، خارش، بیکٹیریل انفیکشن اور بالوں کے گرنے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ کافور کی تیز خوشبو آپ کے بالوں کے لیے جراثیم کش کا کام کرتی ہے اور سر میں موجود جوؤں کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

مینتھول

یہ ایک سائیکلیک الکوحل ہے جو ایک بہت ہی عام طبی جزو ہے۔ اس کی ٹھنڈی خصوصیت ہماری جلد کے سرد ریسیپٹرز کی حساسیت کو بڑھا نے میں مدد دیتی ہے۔

یہ مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی کے ساتھ اینٹی سوزش ، اینٹی مائکروبیل ، اور اینٹی فنگل خصوصیات کو ظاہر کرنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ جس سے بالوں کی نشوونما میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

وِکس ویپورب کئی مسائل کا جادوئی حل

لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں

وکس کے استعمال کے 8 شاندار طریقے

یوکلپٹس کا تیل

وکس میں یوکلپٹس کا تیل ایک بنیادی جز ہے جو کہ اینٹی الرجی اور اینٹی سیپٹک خصوصیت کی وجہ سے سر میں فنگل انفیکشن، خشکی، اور خارش وغیرہ سے لڑ کر بالوں اور سرکو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود سیرامائڈ بالوں میں خوبصورت چمک کا اضافہ کرتا ہے۔

دیودار کے پتوں کا تیل

یہ اپنی جراثیم کش خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے جو خشکی اور سر کے ایگزیما کے علاج میں مدد کرسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دیودار کا تیل دیگر ضروری تیلوں کے ساتھ ایلوپیسیا اریٹا میں مبتلا مریضوں میں بالوں کی نشوونما پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

وکس کو بالوں کی نشوونما کے لئے کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے

وکس کو بالوں پر استعمال سے پہلے ایک پیچ ٹیسٹ ضروری ہے جو جلد پر کسی بھی منفی ردعمل یا جلن کی جانچ کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ اگر کسی قسم کا ردعمل واضح نہ ہو تو آپ ان باتوں پر عمل کر سکتے ہیں۔

سر میں وِکس ویپورب کا مساج کرنے سے اس میں موجود مینتھول کے ساتھ مل کر یہ مساج خون کی گردش کو تیز کر سکتا ہے۔

آپ ویکس کو 3 مختلف طریقوں سے اپنے بالوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ

آپ ویکس کو اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھو لیں۔

دوسرا طریقہ

وکس کو کلونجی کے تیل کے ساتھ ملا کر سر کی جلد پر مالش کریں 15 منٹ تک رہنے دیں پھر اپنے بالوں کو اچھے شیمپو سے دھو لیں۔

تیسرا طریقہ

وِکس کو اپنے کنڈیشنر کے ساتھ ملا کرسر پر لگائیں، 10سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ اگرآپ کو جلد یا آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے تو اسے فوراً دھو لیں۔

Women

lifestyle

haircare

Vicks Vaporub

Eucalyptus

Menthol

Campher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div