Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

سیلن کے باعث اکثر ڈبوں میں بند مصالحہ جات نمی کا شکار ہوجاتے ہیں
شائع 30 نومبر 2023 02:32pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

موسمی اثرات یا گھروں میں سیلن کے باعث اکثر ڈبوں میں بند مصالحہ جات نمی کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی تازگی برقرار نہیں رہتی، یہی مسئلہ چینی کے ساتھ بھی ہے جو نم پڑنے کے بعد استعمال میں مزیدار نہیں رہتی۔

چینی کا یہ نم پڑنے کا مسئلہ خواتین کیلئے کافی پریشان کن رہتا ہے، لیکن بہت سی خواتین یہ نہیں جانتیں کہ اس سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں۔

چند آسان تجاویز پرعمل کرنے سے کچن میں موجود چینی کو تازہ رکھا جاسکتا ہے۔

شیشے کی برنیوں کا انتخاب کریں

چینی ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کے کنٹینرز کے بجائے شیشے کی برنیوں کا انتخاب کریں۔ چینی نکالتے وقت خشک چمچ کا لازمی استعمال کریں۔

چاول کی پوٹلی

جار کو چینی سے بھرنے کے بعد اس کو نمی سے بچانے کیلئے اس میں چاول کی پوٹلی ڈال دیں۔

چاول تیزی سے نمی جذب کرتے ہوئے چینی کو نمی سے باآسانی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

لونگ کا استعمال

چینی کی برنی میں 4 سے 5 لونگ شامل کرنا چینی کو نم ہونے سے بچانے کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔

بلاٹنگ پیپرکا استعمال کریں

بلاٹنگ پیپر چینی کو نمی سے بچانے کے لئے بھی ایک مؤثر آپشن ہوسکتا ہے۔ جار میں چینی شامل کرنے سے پہلے نیچے بلاٹنگ پیپر کا ایک ٹکڑا رکھیں اور پھر اسے چینی سے بھر دیں۔

sugar

Women

lifestyle

kitchen

kitchen hacks

tips

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div