Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’عمران خان زندہ ہیں لیکن ورثاء میں جائیداد پر تنازع شروع ہوگیا‘

خواجہ آصف کا بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک پرردعمل
شائع 01 دسمبر 2023 12:20pm
لیگی رہنما خواجہ آصف  — تصویر/فائل
لیگی رہنما خواجہ آصف — تصویر/فائل

سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہیں لیکن ورثاء میں جائیداد پر تنازع شروع ہو گیا ھے۔

گزشتہ روز بیرسٹر لطیف کھوسہ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کی دونوں بہنوں کے اُن سے اختلافات کا انکشاف ہوا تھا۔

خواجہ آصف نے اس آڈیو لیک پرردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرکہا کہ عمران خان حیات ہیں لیکن ان کے ورثاء میں جائیداد پرتنازعے کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ، ’ کیا کلچر ہے عمران خان کے قریب ترین ساتھیوں نے ان کے خلاف پریس کانفرنسوں کی بھر مارکردی ۔جنہوں نے اقتدارکے مزے لیے انہوں نے ہی پی ٹی آئی چیئرمین کی تمام پالیسیوں کی مذمت کردی۔

خواجہ آصف کے مطابق، ، ’جو چند لوگ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ رُل گئے۔ خالی پلاٹ کی حفاظت کے لیے بزدار 2 کو بٹھا دیا ہےاور رشتے دار خواتین قبضے کے لیے دست و گریباں ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہانی کا پلاٹ دلچسپ ہوگیا ہے، خالی پلاٹ کا کیا بنے گا، انتظارفرمائیں۔

PMLN

imran khan

Khawaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div