Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

صرف عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنائے گی، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی 8 فروری کوتاریخی فتح حاصل کرے گی، پی پی رہنما
شائع 03 دسمبر 2023 02:10pm
پیپلزپارٹی نے وہ کام کئے جو پورے پاکستان میں کوئی نہ کرسکا، شرجیل میمن — اسکرین گریب
پیپلزپارٹی نے وہ کام کئے جو پورے پاکستان میں کوئی نہ کرسکا، شرجیل میمن — اسکرین گریب

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنائے گی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ مایوسی کی باتیں کررہے ہیں، پاکستان کے اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں، اداروں کو ڈبونے کی سازشیں کی گئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے میں اپنا لوہا منوائے گی، صرف عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنائے گی اور8 فروری کوتاریخی فتح حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے لاہورکوپوراپاکستان سمجھا ہوا ہے، بلاول بھٹونے خیبرپختونخو اور بلوچستان کے کامیاب دورے کیے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوا، پیپلزپارٹی نے وہ کام کئےجوپورے پاکستان میں کوئی نہ کرسکا۔

ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کی بنیاد رکھنےوالے آصف زرداری ہیں، کل ن لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا، آپ وزیراعظم بنے، بتائیں پاکستان کیلئےکیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت علاج کیلئے ملک سےباہر نہیں جاتی، ن لیگ کی قیادت نے کبھی پاکستان میں کوئی سرکاری اسپتال بنایا؟ پیپلزپارٹی میرٹ پر اپنی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی میں ملک کی بہترین طبی سہولتیں موجود ہیں، صحت ہے توسب کچھ ہے، سڑکیں فلائی اوور، صحت کے بعد آتے ہیں، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی، ن لیگ کے دوست بتائیں ہیلتھ کے شعبے میں کیا کام کیا؟ پیپلزپارٹی کی لڑائی لسانیت کی سیاست کے خلاف ہے،

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں تھرکاکوئلہ نکالاگیا، ن لیگ نے تھرکا کوئلہ نکالنےکابھی کریڈٹ لے لیا، کوئلہ کے ذخائراتنے ہیں کہ 200 سال تک ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کو لوگوں کے مسائل کا پتا ہے.

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھربنانا شروع کردیئے ہیں، پیپلزپارٹی روٹی ،کپڑاور مکان کے نعرے پرعمل کررہی ہے، اس سے بڑی عوام کی خدمت اور کیا ہوسکتی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کوتاریخی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے پاکستان کی تبائی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایس آئی یوٹی میں ایران سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے.

مزید کہا کہ ہمیں اپنےالفاظوں کا چناؤ مناسب کرناچاہئے، ملک کے اندورنی اور بیرونی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے، ملک شوبازیوں سے ترقی نہیں کرتا ہے۔

پاکستان

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div