Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نواز لیگ کی ممکنہ حکومت کا معاشی منصوبہ احسن اقبال نے جاری کردیا

شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافے کے ساتھ دیگر اقدامات کیے جائیں گے
شائع 03 دسمبر 2023 08:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا۔

ملک کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔

ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے“ایکس“ پیغام میں متوقع معاشی پلان جاری کیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے جو ابتدائی معاشی پلان پیش کیا وہ ذیل میں پوائنٹ کی صورت میں دیا جارہا ہے۔

  • شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔

  • 3 بلین ڈالر سالانہ کی برآمدات بڑھائی جائیں گی۔

  • 3 بلین ڈالر سالانہ کی درآمدات کم کرکے لوکل پروڈکشن سے تبدیل کیا جائے گا۔

  • 3 بلین ڈالر سالانہ کی اوور سیز پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کو حوالہ/ہنڈی سسٹم سے نکال کر جائز چینلز میں لائیں گے۔

Ahsan Iqbal

pakistan economy

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div