Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

شہباز شریف نے ایک بار پھر چارٹر آف اکنامی کی تجویز پیش کردی

مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سابق وزیراعظم
شائع 04 دسمبر 2023 10:38am
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکنامی کی تجویز پیش کردی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانامی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہوچکی ہے۔

انبہوں نے کہا کہ ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں، پیپلز چارٹر آف اکانومی لائیں گے، بلاول کا کوئٹہ میں جلسہ

بحرانوں سے نکلنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ ن لیگ کے پاس ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، ‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ‎‎الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جب کہ اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

Charter of Economy

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div