Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں کچھ نہیں کہہ سکتے، چیف الیکشن کمشنر
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 05:37pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

الیکشن کمیشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ اور سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ہم نے انٹرپارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہئیے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، کیونکہ پارٹی کا نیا چئیرمین آگیا ہے، اگر کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے وہ نئے چئیرمین کیخلاف پٹیشن دائر کرے۔

خالد محمود نے کہا کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں وہ پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےالیکشن لڑا ہی نہیں اس میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

pti

imran khan

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div