Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، احسن اقبال

ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت کا موازنہ کریں تو ہماری کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے، لیگی رہنما
شائع 05 دسمبر 2023 03:48pm

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، اگر ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت کا موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا تیسرا اجلاس ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس میں مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

آج خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور ملاکنڈ میں موزوں امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ اور ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 48 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے، جس کے بعد نوازشریف، شہباز شریف اورمریم نواز ماڈل سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں، پاکستان کومشکلات سے نکالنے کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیں، آئندہ عام انتخابات ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے، 5سال ایسی حکومت چاہئےجس میں معیشت سنبھالنےکی صلاحیت ہو۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کہاں کھڑا ہوگا، 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت رہی، پھر 2022 تک پی ٹی آئی کی حکومت رہی، اور اگر موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، سی پیک کو پروان چڑھایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، جس کے بعد مخلوط حکومت نے ملک کو تباہی سے بچایا، اور اب نگراں حکومت مخلوط حکومت کی بنیاد پر ہی مزید اصلاحات کررہی ہے۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

CPEC

Ahsan Iqbal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div