Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان قلمبند کروادیا

نگراں وفاقی وزیر کی جانب سے 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس کی معلومات شیئر کی گئیں
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 09:18pm

نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروادیا۔

فیض آباد دھرنا کمیشن کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر اختر علی شاہ نے کی، اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروایا۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی جانب سے 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس کی معلومات شیئر کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وفاقی وزیرکو دھرنا کمیشن کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فواد حسن فواد فیض آباد دھرنے کے وقت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔

خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے نگراں وزیر فواد حسن فواد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج 5 دسمبر کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر 2023 کو وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کو پیش کیا تھا، جس کے مطابق کمیشن سابق آئی جی اخترشاہ کی سربراہی میں تحقیقات کرے گا۔

مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا کیس: شاہد خاقان انکوائری کمیشن کے سامنے پیش، سوالنامہ بھی وصول

فیض آباد دھرنا تحقیقات: پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 3 رکنی کمیشن 2 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا اور پبلک آفس ہولڈرز، خفیہ اداروں، سرکاری ملازمین یا دیگر افراد کے اس دھرنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے حقائق کا تعین کرے گا۔

اسلام آباد

Fawad Hasan Fawad

faizabad dharna case

Caretaker Federal Minister for Privatization

faizabad dharna inquiry commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div