Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 01:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

بانی و سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت پیش ہوئے جب کہ دونوں کے وکیل لطیف کھوسہ، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اور سنیئر قانون دان حامد خان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔

گزشتہ سماعت میں بشریٰ بی بی کی 6 دسمبر تک عبوری ضمانت منظورکی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری

آج سابق چییرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئے، جس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر مظفرعباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کردی۔

القادر ٹرسٹ کیس کی گزشتہ سماعت

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی گزشتہ سماعت 29 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

کیس کی سماعت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے علاوہ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے توشہ خانہ 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں بشری بی بی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کیسز میں جزوی دلائل کو آئندہ سماعت پر مکمل دلائل پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

imran khan

pti chairman

AL QADIR TRUST

190 million pounds scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div