Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا،عوام پر اعتماد کرتا ہوں، بلاول بھٹو

پرانے سیاستدان مسائل کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں نہ ہی مستقبل میں کوئی پلان ہے، چیئرمین پی پی پی
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 05:33pm
فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سیاست کو لانا ہے، پرانے سیاستدان مسائل کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں نہ ہی مستقبل میں کوئی پلان ہے۔

شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کا دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے ثابت کر دیا بھٹو آج بھی زندہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے، معاشی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں، ملک میں تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پرانے سیاستدان کوعوام کے اصل مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں، مہنگائی غربت، بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام بہت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، دوسری طرف معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں کی کیسے نمائندگی کرنی ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا،عوام پر اعتماد کرتا ہوں، ہمارے سیاستدانوں کیلئے مہنگائی، غربت، بے روزگاری کوئی ایشو نہیں، وہ آپ کے مسائل کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں نہ ہی مستقبل میں کوئی پلان ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کے مزدوروں، کسانوں، طالبعلموں کو بتانا چاہتا ہوں، پیپلز پارٹی نے ہی آپ کو ماضی میں بھی مشکلات سے نکالا ہے، آج بھی پی پی واحد جماعت ہے جو آپ کو روٹی، کپڑا اور مکان دے سکتی ہے، اور کہتی ہے ہمارا سیاسی کوئی مخالف نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے، 3 نسلوں سے یہی جدوجہد کررہے ہیں، بڑوں سے یہی سیکھا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا ملک مشکل میں ہے عوام تکلیف میں ہیں آپ لوگ میرا ساتھ دیں، میں دکھاؤں گا کہ کیسے ملک اور عوام کی قسمت تبدیل کریں گے، سب سیاستدانوں کو پہچان چکا ہوں، ہم نے پرانی سیاست کو دفن اور نئی سیاست کو لانا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نئی سیاست لے کر جانی ہے جس میں عوام کی خدمات کی جاتی ہے، ان کی سیاست اس چیز کی ہے کہ اپنی جیب کیسے بھرنی ہے، میرے ہاتھ صاف ہیں، میرے مخالف بھی کچھ نہیں کہہ سکتے، میں اپنی جیب کے بجائے عوام کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، ہمارامنصوبہ ہے 5سال میں عام آدمی کی تنخواہ دگنی کرنی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب سیاستدانون کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، پاکستان کی سیاست میں ہاتھ صاف رکھنا مشکل ہے، ہم کسانوں کو خوشحال کروائیں گے، کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت دلوائیں گے۔

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto Zardari

workers convention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div