Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

’وژن پاکستان 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا راستہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا‘

انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل اجلاس میں صنعتی گروپوں کے سی ای او ز کی شرکت
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 08:31pm
فوٹو ــ اے پی پی
فوٹو ــ اے پی پی

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ وژن پاکستان 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا راستہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کے معروف صنعتی گروپوں کے نامور سی ای او ز نے شرکت کی۔

نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اہم مسائل کے حل کے لیے صنعت سے وابستہ رہنماؤں کی اجتماعی مہارت سے حل تلاش کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کے صنعتی منظرنامے کے وسیع مواقع کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش ہے اور یہ 100 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کے قومی مقصد سے ہم آہنگ اجتماع ہے۔

واضح رہے کہ انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے ممبران میں فواد احمد مختار، محمد علی ٹبہ، وقار احمد ملک، عبدالصمد داؤد، رضا منشا، شہزاد اصغر علی، سمیر چنائے، عامر فیاض شیخ، شہباز یاسین ملک، احسن بشیر، سید حیدر علی، اور فاروق نسیم شامل ہیں۔

کونسل کے سرکاری اراکین میں صنعت، تجارت اور خزانہ کے سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

pakistan economy

Special Investment Facilitation Council

import export