Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

رنگین زیرجامے نے ایک سال بعد ڈاکو کو گرفتار کروا دیا

پولیس نے ڈاکو کو کس طرح پہچانا اور اس کی اطلاع کس نے دی؟
شائع 07 دسمبر 2023 08:41pm

امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں 14 ستمبر 2022 کو تمباکو کی ایک دکان پر ڈکیتی ہوئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، تین نقاب پوش ایک مزدا سے نکلے اور اسٹور میں داخل ہوئے۔

ان میں سے دو بندوقیں تھامے افراد نے اسٹور میں موجود افراد کو یرغمال بنایا جبکہ تیسرے شخص نے کیش رجسٹر خالی کیا، سامان لیا اور ملازمین اور گاہکوں سے سیل فون چھین لیے۔

واردات کے بعد ڈاکو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر آناً فاناً فرار ہو گئے۔

اس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور ایک سال بعد ایک ڈاکو کے رنگین زیرجامے نے اسے گرفتار کروا دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ واردات کے بعد نیوز میں سی سی ٹی وی فوٹیجز دکھائی گئیں۔

ان ویڈیوز میں ایک ڈاکو کا زیرجامے اس کی پتلون سے جھانک رہا تھا۔ اس زیرجامے پر سفید رنگ سے حرف ”R“ اور پیلے رنگ سے ”1990“ لکھا ہوا تھا۔

دورانِ تفتیش حکام کو ایک گمنام فرد کی طرف سے ٹپ موصول ہوئی، جس نے انہیں مشتبہ شخص کا انسٹاگرام یوزر نیم فراہم کیا۔

اس گمنام شخص نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈاکوؤں نے چوری شدہ سامان کوئنز میں کہیں اور فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس کے بعد تفتیش کاروں نے اسٹور کی سیکیورٹی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا اور رنگین زیر جامہ پہنے ہوئے اس فرد کی کامیابی سے شناخت کی، کیونکہ اس نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

مشتبہ شخص جو اب آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے، اسے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے کوئنز میں اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ، سامان فروخت ہونے کے ویڈیو شواہد اور گرفتاری کی سابقہ تصاویر کی بنیاد پر پولیس ڈکیتی میں اس کے ملوث ہونے کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہی۔

تاہم حکام کے مطابق، دیگر دو مشتبہ افراد تاحال فرار ہیں۔

Robbery

Colorful Underwear

Queens

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div