Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9 کیلئے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا ٹرانسفر سیزن جاری
شائع 07 دسمبر 2023 09:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا ٹرانسفر سیزن جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ملتان سلطانز کو خیر باد کہہ دیا، جس کے بعد وہ کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ آرڈر بلے باز اس سے پہلے پاکستان سپرلیگ کے 8 ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

اس ٹریڈ ڈیل کے تحت لیفٹ آرم ریسٹ اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں، جس کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شان مسعود کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو اسکواڈ میں بہترین اضافہ قرار دیا۔

سلمان اقبال نے کہا کہ شان مسعود کے ٹیم میں آنے سے ٹیم کو بھر پور فائدہ حاصل ہوگا، پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں میں شان مسعود کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

شان مسعود کی قیادت میں اس وقت قومی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہیں، قومی ٹیم اس وقت پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیل رہی ہے جس کے بعد 14 دسمبر سے آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

PSL

lahore

Pakistan Cricket Team

karachi kings

Multan Sultans

Pakistan Super League

shan masood

psl 9

psl draft

test captain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div