Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا، لیگ اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار

ابرار احمد کو تکلیف کے سبب میدان سے باہر آنا پڑا
شائع 08 دسمبر 2023 04:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر ابرار احمد نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کے لیے بھیج دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیج دیا گیا، میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں ابتک کل 27 اوورز کرائے ہیں، جس میں انہوں نے 80 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ 4 روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کے لیے پریکٹس میچ تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Australia

Pakistan vs Australia

abrar ahmed

prime minister 11

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div