Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 08 دسمبر 2023 09:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

security forces

خیبر پختونخوا

KPK

Tank

security forces operation

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div