Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارت: چائے فروخت کرنے والے کا بیٹا مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ بن گیا

گجرات کے وزیراعلیٰ رہنے والے بھارتی وزیراعظم بھی ماضی میں چائے فروخت کرتے تھے
شائع 13 دسمبر 2023 03:02pm

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر موہن یادوکو منتخب کیا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے ایک چائے فروخت کرنے والے کے بیٹے موہن یادو کا انتخاب سبھی کیلئے خاصا حیران کُن اور سینیئر رہنماؤں کیلئے ایک پیغام بھی ہے کہ وہ اس معاملے کو ہلکا نہ لیں۔

سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جگہ منصب سنبھالنے والےڈاکٹرموہن یادو کا تعلق چھوٹے کسانوں کے خاندان سے ہے۔

نئے وزیراعلیٰ پانچ بہن بھائی ہیں۔ ان کی بیٹی ڈاکٹر اکانشا یادو نے دی پرنٹ کو بتایا کہ انکے دادا پونم چندر یادو ایک چھوٹے کسان تھے جن کی مالی پورہ میں چائے اور بھجیا کی چھوٹی سی دکان تھی۔انہوں نے سخت محنت کر کے اپنے سبھی بچوں کو تعلیم دلائی۔

مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلی موہن یادو کے بارے میں 5 حقائق یہ ہیں:

موہن یادو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اورسماندہ طبقات (او بی سی) برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو ریاست کی آبادی کا 48 فیصد سے زیادہ ہے۔

ان کی تقرری کو بڑے پیمانے پر ان کے پیشرو شیوراج سنگھ چوہان کے لئے (کم از کم مدھیہ پردیش میں) سیاسی راستے کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

58 سالہ موہن یادو کے سیاسی کیریئر کا آغاز 2013 میں ایم ایل اے کے طور پر ہوا تھا۔ اس کے بعد 2018 کے انتخابات میں وہ دوبارہ منتخب ہوئے۔

مدھیہ پردیش کے حالیہ انتخابات میں یہ ان کی تیسری جیت ہوئی ہے۔ موہن یادو نے اجین جنوبی حلقہ میں کامیابی کے ساتھ اپنی نشست کا دفاع کیا اور کانگریس امیدوار چیتن پریم نارائن یادو کو 12941 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ریاست کے سیاسی منظر نامے میں یادو کا اثر و رسوخ اس وقت مضبوط ہوا جب انہیں شیوراج چوہان کی 2020 کی حکومت میں وزیر مقرر کیا گیا تھا جو جیوترادتیہ سندھیا کے اقتدار میں آنے کے فورا بعد تشکیل دی گئی تھی اور کمل ناتھ حکومت کو گرا دیا تھا۔

فٹنس کے شوقین موہن یادو کے بچپن کے دوست جگدیش پنچال نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یادوبچپن سے ہی ہمارے لیے ایک تحریک تھے۔ وہ بادشاہ وکرمادتیہ کی کہانیاں پڑھا کرتے اورانکا طرزحکمرانی عظیم شہنشاہ سے متاثر ہے۔

ان کے والد پونم چند یادو اور بڑے بھائی نند لال یادو اور نارائن یادو ابدال پورہ میں بطور ایک مشترکہ خاندان کی طرح رہتے ہیں۔ نئے وزیراعلیٰ کی بڑی بہن کلاوتی یادو اجین میونسپل کارپوریشن کی چیئرپرسن ہیں۔

Madhya Pradesh

Mohan Yadav

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div