Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نگراں وزیرثقافت سندھ نےکیفےثقافت کا افتتاح کردیا

ہرہفتےپرانی رونقوں سےشائقین لطف اندوزہوسکیں گے، ڈاکٹرجنیدعلی شاہ
شائع 14 دسمبر 2023 09:52pm

وزیر ثقافت، کھیل اور امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کیفے ثقافت کی بحالی مکمل ہونے کے بعد افتتاح کردیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمینٹ (پتھم) کراچی میں قائم کیفے ثقافت کو بحال کردیا گیا، کیفے ثقافت آفیس شفٹنگ عمل کے دوران جزوی طور پر متاثر ہوا تھا، صوبائی وزیر کی ہدایت پر اسٹوڈیو کی فوری بحالی کے اقدامات کیے گئے تھے۔

صوبائی وزیر ثقافت سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ تفریحی پروگرام کی دنیا میں آن لائین اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کا مقابلہ بڑھ رہا ہے۔

وزیر ثقافت سندھ نے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ نے آن لائین اسٹریمنگ پر سندھ کی ثقافتی سرگرمیوں کو شامل کر کے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیفے ثقافت کے ذریعہ موسیقی، مختلف شخصیات کے انٹرویوز اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو لائیو نشریات کے ذریعہ جاری رکھا جاۓ گا۔

اس موقع پر سیکریٹری ثقافت خالد چاچڑ، ڈی جی ثقافت منور مہیسر، ڈائریکٹر پروڈکشن سنتوش کمار، ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹ حبیب الله میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کیفے ثقافت میں برصغیر کے نامور موسیقار استاد جمن کے فرزند اویس جمن کے ساتھ موسیقی کا پروگرام نشر کیا گیا، جس کی میزبانی یاسر قاضی نے کی۔

Cafe Saqafat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div