Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

معاشرے کی تلخ حقیقت پر مبنی تھیٹر رئیسہ کا رمضان

ڈرامے کو نگہت سلطانہ نے تحریر کیا ہے
شائع 04 مئ 2024 05:06pm
Karachi: Women’s Performing Arts Festival organized in Napa - Aaj News

ناپا میں جاری ویمنز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ رئیسہ کا رمضان پیش کیا گیا، ڈرامے میں معاشرے کی تلخ حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آج ڈرامہ رئیسہ کا رمضان پیش کیا گیا۔

ڈرامے میں معاشرے میں پھیلی ہوئی برائی اور نیکی سے متعلق سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

نگہت سلطانہ کا لکھا ہوا ڈرامہ معاشرے کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے جہاں نام نہاد شائستگی اور بھوک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ڈرامے میں شازیہ عدنان اور سمیرا علی نے بہترین پرفارمنس دی، شازیہ عدنان کہتی ہیں اس طرح کردار ادا کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ڈرامے کے موضوع اور فنکاروں کی پرفارمنس سے شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ معاشرے کے سیاہ پہلو کو ڈرامائی انداز سے پیش کرکے مسائل پر روشنی ڈالنا یقیناً ہمت کا کام ہے۔

NAPA

Women theatre festival