Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

دھوکہ دہی کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور، ’الیکشن لڑیں گے‘

دو لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور ہوئی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 12:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اینٹی کرپشن عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظوور کرلی۔

راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت کے اسپیشل جج علی نواز نے دھوکہ دہی کیس میں دو لاکھ روپے ضمانتی مچلے کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری پر35 لاکھ روپے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھا جس میں مقامی عدالت نے سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے فواد چوہدری کی جیل میں گرفتاری ڈال دی

گزشتہ دنوں نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد فواد چوہدری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی تھی۔

فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری الیکشن لڑیں گے، لیکن کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا، یہ سرپرائز ہوگا۔

اپنے اوپر تنقید اور الزامات کے حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا کہ حبا فواد پریشان ہیں، پریشانی میں انہوں نے کوئی بات کی ہے، حبا میری بڑی بہن ہے، گھر کے معاملات گھر میں حل کریں گے۔

Fawad Chaudhary

anti corruption court rawalpindi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div