Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ڈیوس کپ میچز پر بھارتی اپیل مسترد، آئی ٹی ایف نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا

پاکستان میں حالات ایسے نہیں کہ میچز نہ ہوسکیں، ڈیوس کپ کمیٹی کا مؤقف
شائع 23 دسمبر 2023 11:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے پاکستان میں نہ کھیلنے کی بھارتی اپیل مسترد کر دی۔

پاک بھارت ٹینس ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ گروپ ون ٹائی تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

بھارتی ٹینس فیڈریشن نے گزشتہ دنوں سکیورٹی کو جواز بنا کر مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستان نے اپنا بھرپور کیس پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان میں ڈیوس کپ کےانعقاد کیخلاف اپیل کردی

بعد ازاں آئی ٹی ایف نے بھارتی اپیل مسترد کردی اور ڈیوس کپ کرانے والی کمیٹی نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ کمیٹی نے بھارتی اپیل پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں حالات ایسے نہیں کہ میچز نہ ہوسکیں۔

اس سے قبل بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت ٹائی پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائی نیوٹرل وینیو کرانے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

اسلام آباد

tennis

davis cup

international tennis federation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div