Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

گرینڈ تھیفٹ آٹو کی لیک میں ملوث نوعمر ہیکر کو عدالت نے انوکھی قید سنا دی

بڑی کمپنیوں کو ایک کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا چکا ہے
شائع 24 دسمبر 2023 01:01pm

برطانیہ کی ایک عدالت نے بدنامِ زمانہ ہیکرز گینگ کے رکن کو غیر معینہ مدت تک اسپتال میں رکھنے کی سزا دانائی ہے

عالمگیر سطح کے بدنامِ زمانہ ہیکرز گینگ لیپسس (Lapsus$) سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ آریون کرتاج پر گرینڈ تھیفٹ آٹو کے اگلے گیم کے کلپس لیک کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔

اس ہیکر گینگ نے اوبر، این وڈیا اور راک اسٹار گیمز پر جو سائبر حملے کیے ان سے اداروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا۔

آکسفرڈ سے تعلق رکھنے آریون کرٹیج کو سزا سناتے وقت جج نے کہا کہ آریون کی تکنیکی مہارت اور سائبر کرائم میں ملوث ہونے کی خواہش عوام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

آریون اس وقت تک اسپتال میں رہے گا جب تک ڈاکٹرز یہ تصدیق نہ کردیں کہ اب وہ عوام کے لیے خطرہ نہیں رہا۔ عدالت کو مقدمے کی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ حراست کے دوران آریون نے خاصی ہنگامہ آرائی کی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آریون شدید احساسِ تنہائی اور مایوسی کا شکار ہونے کے باعث عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کی نوعیت کا تعین جیوری کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔

ذہنی صحت کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ بار بار کہتا رہا ہے کہ وہ جلد از جلد دوبارہ سائبر کرائمز کے ارتکاب کی طرف جائے گا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ آریون این وڈیا اور بی ٹی ای ای کو ہیک کرنے کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہیکنگ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ہیکرز کا پاکستانی جنرلز، سیاستدانوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف

آریون کرٹیج کی تکنیکی مہارت کا یہ عالم ہے کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر ضبط کرلیے جانے پر اس نے اپنے امیزون فائر اسٹک، ہوٹل کے ٹی وی اور ایک موبائل فون کی مدد سے راک اسٹار میں ہیکنگ کی۔

آریون نے نئے متوقع گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو سکس کے 90 کلپس چرائے۔ اس نے راک اسٹار کے انٹرنل سلیک میسیجنگ سسٹم میں داخل ہوکر پیغام چھوڑا کہ اگر ٹیلی گرام پر 24 گھنٹے میں رابطہ نہ کیا گیا تو وہ سورس کوڈ ریلیز کرنا شروع کردے گا۔ پھراس نے ایک فورم پر دوسرے نام سے کلپس اور سورس کوڈ اپ لوڈ کردیئے۔

اس گینگ نے متعدد افراد کے کرپٹو کرنسی والیٹ سے بھی رقم چرائی۔ آرمیون کو دو خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی ہے۔

2021 اور 2022 میں اس ہیکر گینگ کے بے باک حملوں نے سائبر سیکیورٹی کی دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔

Verdict

Treatment

Rockstar

Nvidia

hacker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div