Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

سیب کا سرکہ: مہاسوں اور داغ دھبوں کا فوری علاج

اس میں موجود خصوصیات جلد کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں
شائع 25 دسمبر 2023 01:26pm

مہنگی اسکن کیئر کی مصنوعات کے سبب خواتین جلد کی دیکھ بھال کیلئے کچن میں موجود چیزوں سے ہی استفادہ حاصل کرتی ہیں۔

سیب کا سرکے کو جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایک پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ سیب کا سرکہ سیب کے رس کو فرمنٹ کرکے بنایا جاتا ہے۔

سرکے کے سیب میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

سیب کے سرکے کا استعمال جلد کو یہ فوائد پہنچاتا ہے۔

پی ایچ کی سطح کو متوازن کرتا ہے

جلد کا قدرتی پی ایچ توازن جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیب کا سرکہ جلد کی پی ایچ کی سطح کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ نقصان دہ بیکٹیریا کی نشوونما کو کم کرتے ہوئے صحت مند جلد کو فروغ دیتا ہے۔

مہاسوں اور دھبوں کی صفائی

سیب کے سرکے میں موجود اینٹی مائکروبیل خصوصیات اسے مہاسوں اور داغ دھبوں کا مقابلہ کرنے میں مؤثر بناتی ہیں۔

یہ سوزش کو کم کرنے، مساموں کو کھولنے اور بریک آؤٹ کے لئے ذمہ دار بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

جلد کو ایکسفولی ایٹ کرتا ہے

سیب کے سرکے میں موجود قدرتی ایسڈ ایک نرم ایکسفولینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مردہ جلد کے خلیات کو ہٹاتے ہوئے جلد کو تازگی دیتا ہے۔

جلد کی جلن میں کمی

’ایکزیما‘ جیسی جلد کی بیماری کو دور کرنے میں سیب کے سرکے کی اینٹی سوزش خصوصیات نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اس میں موجود ایسٹک ایسڈ اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے جو خارش کو ٹھنڈا کرنے اور جلد کے سرخ پن کو کم کرنے کیلئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہائیڈریٹنگ اور ٹوننگ

سیب کا سرکہ جلد میں نمی کی سطح کو برقرار رکھنے میں کردار اہم ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود خصوصیات جلد کو خوشگوار بناتی ہیں۔

Women

lifestyle

Beauty Hacks

Beauty Tips

skincare

healthy skin

beauty care

Skin

Apple Cider Vinegar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div